اسلام آباد: (دنیا نیوز) کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، ووٹنگ کے عمل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں۔
کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے کہا کہ انٹرنیٹ دریافت ہونے سے قبل بھی ہم الیکشن کرا رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رزلٹ بھیجتے وقت انٹرنیٹ بندش سے مسئلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔