پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے حلقہ این اے 31 میں پولنگ سٹیشن 179 سے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ سٹیشن میں داخل ہوا، ملزم کو تھانہ ٹاؤن منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔