لاہور: (دنیا نیوز) این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج رزلٹ آنے کے بعد ہر جانب شیر کی دھاڑ سنائی دے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی امیدوار عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں جا رہے ہیں شیر کی دھاڑ نظر آ رہی ہے، پیپلز پارٹی کے کیمپ خالی ہیں، بلاول صاحب کی پارٹی کہیں نظر نہیں آ رہی جنہوں نے پیسے پکڑے تھے لگتا ہے وہ چھٹی کر گئے، یہ قانونی جرم ہے آپ ووٹ بیچ کر آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر قوم کا اعتماد ہے، اس قوم کی بہتری کیلئے نوازشریف نے کام کیا، پیپلز پارٹی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ چھوڑ کر گئی، 2013 سے 18ء تک ایک سنہرا دور تھا، نوازشریف کے دور میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فی الحال اڈیالہ جیل میں ہی دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کیمپ لگے ہوئے ہیں، یہ کہہ رہے تھے ہمیں مہم نہیں چلانے دی جا رہی ، پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، خوف کا کوئی علاج نہیں کیا جاسکتا۔