لاہور:(دنیا نیوز) مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کے ابھی 15فیصد رزلٹ آئے ہیں اس سے کسی پارٹی کی ہار جیت کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک مضبوط پارٹی ہے اندازے لگانا درست نہیں ہے، انشااللہ! بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، ہمارا اپنا الیکشن سیل ہے جہاں سے انتخابات کے تمام نتائج مرتب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طریقہ کار کے تحت فارم 45 لئے جارہے ہیں، ہمارے پاس جو رزلٹ آرہے ہیں اس کے مطابق مریم نواز اور شہباز شریف جیت رہے ہیں۔