آراوز آدھے گھنٹے میں رزلٹ دیں ،ورنہ کارروائی کیلئے تیاررہیں: چیف الیکشن کمیشن

Published On 09 February,2024 02:58 am

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) 30 منٹ میں مکمل نتائج بھیجیں، ورنہ کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ اگلے آدھے گھنٹے میں نتائج کا اعلان کریں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ نتائج کا اعلان نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،چینلز پر الیکشن کمیشن ذرائع سے نتائج پربیانات الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ آر اوز سےکہا ہے 30 منٹ میں مکمل نتائج بھیجیں، آر اوز نے 30 منٹ میں مکمل نتائج نہ بھیجے تو معطل کردونگا۔

انہوں نے کہا کہ کیسے ہوسکتاہےکہ پریذائیڈنگ افسر اب تک آر او آفس نہ پہنچے۔

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ روز عام انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد 9 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں اور اب تک نتائج مکمل نہیں ہوسکے ہیں۔