لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ نے کامیاب ہو گئے، جبکہ روحیل اصغر، عابد شیر علی اور پرویز خٹک ہار گئے ہیں۔
اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی زیادہ تر نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی درجنوں سیٹوں پر آگے ہیں۔
مستند انتخابی نتائج کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے این اے 123 اور پی پی 158 کی نشست جیت لی جبکہ مریم نواز نے بھی صوبائی حلقے پی پی 159 پر کامیابی حاصل کر لی ہے، خیرپور1 کے حلقے این اے 202 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ کامیاب ہو گئیں۔
حلقہ این اے 225 ٹھٹھہ سے بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار صادق علی میمن نے سیٹ جیت لی ہے، حیدرآباد 2 کے حلقہ پی ایس 61 میں پیپلز پارٹی کے شرجیل انعام میمن کامیاب قرارپائے ہیں، بدین کے پی ایس68 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد ہالیپوٹو کامیاب ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے حلقہ پی بی 9 میں پیپلز پارٹی کے نصب اللہ مری جیت گئے، سبی پی بی 8 میں پیپلز پارٹی کے امیدوارسرفراز چاکر ڈومکی نے کامیابی حاصل کر لی ہے، کوئٹہ پی بی 10 ڈیرہ بگٹی میں پی پی امیدوار میرسرفراز بگٹی کامیاب قرار پائے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صحبت پور 1 بلوچستان کے حلقے پی بی 15 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم کھوسہ کامیاب قرار پائے، حلقہ پی بی40 میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل 6ہزار268 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 2 سوات میں آزاد امیدوار امجد علی خان پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 3 سوات میں آزاد امیدوار سلیم رحمان 81 ہزار 411 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے واجد علی خان 27 ہزار 861 ووٹ لے سکے۔
این اے 4 سوات میں آزاد امید وار سہیل سلطان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی پی کے امیدوار محمود خان دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 5 اپر دیر میں صاحبزادہ صبغت اللہ پہلے اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کی دوسری پوزیشن ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 6 لوئر دیر میں محمد بشیر خان پہلی پوزیشن پر ہیں ان کے مد مقابل سراج الحق پیچھے ہیں، این اے 7 لوئر دیر میں آزاد امیدوار محبوب شاہ پہلے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 9 مالاکنڈ میں آزاد امیدوار جنید اکبر کی پہلی جبکہ پیپلز پارٹی کے سید احمد علی کی دوسری پوزیشن ہے، این اے 10 بونیر سے آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان آگے اور جماعت اسلامی کے بخت جہاں خان پیچھے ہیں، این اے 11 شانگلا میں بھی آزاد امیدوار سید فردین خان پہلے، مسلم لیگ (ن) کے امیرمقام دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 12 کوہستان میں آزاد امیدوار مولانا کریم داد آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے محبوب اللہ جان پیچھے ہیں، این اے 13 بٹگرام میں آزاد امیدوار محمد نواز خان پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ پی آر ایچ پی کے امیدوار عطا محمد دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 15 مانسہرہ میں آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 16 ایبٹ آباد میں بھی آزاد امیدوار علی اصغر خان آگے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی پیچھے ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 17 ایبٹ آباد میں علی خان جدون آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محبت خان اعوان پیچھے ہیں، این اے 18 ہری پور میں آزاد امیدوار عمر ایوب خان پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 19 صوابی میں آزاد امیدوار اسد قیصر آگے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل جے یو آئی کے مولانا فضل علی پیچھے ہیں، این اے 20 صوابی میں بھی آزاد امیدوار شہرام خان ترکئی پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے وارث خان دوسری پوزیشن پر ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 21 مردان میں آزاد امیدوار مجاہد علی پہلے جبکہ اے این پی کے احمد علی دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 22 مردان میں آزاد امیدوار محمد عاطف آگے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر خان ہوتی پیچھے ہیں۔
این اے 23 مردان میں آزاد امیدوار علی محمد خان پہلی جبکہ اے این پی کے احمد خان بہادر دوسری پوزیشن پر ہیں، این اے 24 چارسدہ میں آزاد امیدوار انور تاج آگے جبکہ جے یو آئی کے گوہر علی پیچھے ہیں، این اے 25 چارسدہ میں آزاد امیدوار فضل محمد خان ایک لاکھ 713 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ان کے مد مقابل اے این پی کے ایمل ولی خان 67 ہزار 800 ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 26 مہمند میں آزاد امیدوار ساجد خان 40 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جے یو آئی کے مولانا عارف حقانی 20 ہزار 209 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، این اے 27 خیبر میں آزاد امیدوار محمد اقبال خان پہلے ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) الحاج شاہ جی گل آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 28 پشاور میں آزاد امیدوار ساجد نواز آگے ہیں جبکہ جے یو آئی کے نور عالم خان پیچھے ہیں، این اے 29 پشاور سے بھی آزاد امیدوار ارباب عامر ایوب پہلے اور اے این پی کے ثاقب اللہ خان دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 30 پشاور میں آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78ہزار971 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئیں جبکہ جے یو آئی کے امیدوار ناصر خان دوسری پوزیشن پر رہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 31 پشاور میں شیر علی ارباب پہلے اور ان کے مد مقابل ارباب عالمگیر خان دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 32 پشاور آزاد امیدوار آصف خان آگے اور اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور پیچھے ہیں۔
این اے 33 نوشہرہ سے آزاد امیدوار سید شاہ احد علی شاہ پہلی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے خان پرویز دوسری پوزیشن پر ہیں، این اے 34 نوشہرہ میں آزاد امیدوار ذوالفقار علی آگے اور ان کے مد مقابل اے این پی کے میاں بابر شاہ کاکاخیل پیچھے ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 35 کوہاٹ میں آزاد امیدوار شہریار خان آفریدی کا پہلا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عباس آفریدی کا دوسرا نمبر ہے، این اے 36 ہنگو میں آزاد امیدوار یوسف خان آگے اور جے یو آئی کے عبید اللہ پیچھے ہیں۔
این اے 38 کرک میں آزاد امیدوار شاہد احمد پہلے جبکہ اسی حلقے میں آزاد امیدوار محسن علی خان دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 39 بنوں میں آزاد امیدوار نسیم علی شاہ آگے اور جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی پیچھے ہیں، این اے 40 شمالی وزیرستان میں آزاد امیدوار اورنگزیب خان کی پہلی جبکہ پی این ڈی پی کے محسن جاوید دوسری پوزیشن پر ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 41 لکی مروت میں آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان آگے اور آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت پیچھے ہیں، این اے 42 جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوار زبیر خان پہلے اور آزاد امیدوار محمد علی وزیر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 43 ٹانک میں آزاد امیدوار داور خان کنڈی آگے جبکہ جے یو آئی کے اسعد محمود پیچھے ہیں، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آزاد امیدوار علی امین خان گنڈاپور پہلے اور جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان دوسرے نمبر پر ہیں۔
اسلام آباد کے حلقے
این اے 46 اسلام آباد میں آزاد امیدوار عامر مسعود آگے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار انجم عقیل خان پیچھے ہیں، این اے 47 اسلام آباد میں بھی آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین کا پہلا اور مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چودھری کا دوسرا نمبر ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 48 اسلام آباد میں آزاد امیدوار سید محمد علی بخاری آگے اور آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نواز پیچھے ہیں، این اے 49 اٹک میں بھی آزاد امیدوار طارق صادق پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب کے حلقے
این اے 51 مری میں آزاد امیدوار محمد لطاسب ستی کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ اسامہ سرور کی دوسری پوزیشن ہے، این اے 53 راولپنڈی میں آزاد امیدوار اجمل صابر راجہ آگے اور مسلم لیگ (ن) کے قمر الاسلام راجہ پیچھے ہیں، این اے 54 راولپنڈی میں بھی آزاد امیدوار عذرا مسعود پہلے اور آزاد امیدوار عقیل ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 55 راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک ابرار احمد آگے اور آزاد امیدوار راجہ محمد بشارت پیچھے ہیں، این اے 56 راولپنڈی میں بھی آزاد امیدوار شہریار ریاض پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے محمد حنیف عباسی دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 57 راولپنڈی میں آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار دانیال چودھری کی دوسری پوزیشن ہے، این اے 58 چکوال میں (ن) لیگ کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لیکر کامیاب اور آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ 2 ہزار 537 ووٹ کیساتھ ہار گئے، این اے 59 تلہ گنگ میں مسلم لیگ (ن) کے سردار غلام عباس 1 لاکھ 41 ہزار 680 ووٹ لے کر جیت گئے، آزاد امیدوار رومان احمد 1 لاکھ 29 ہزار 716 ووٹ ہی لے سکے ہیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 60 جہلم میں آزاد امیدوار حسن عدیل پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 61 جہلم میں آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا آگے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری الطاف پیچھے ہیں۔
این اے 62 گجرات میں آزاد امیدوار چودھری محمد الیاس پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے چودھری عابد رضا کوٹلہ دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 63 گجرات میں بھی آزاد امیدوار ساجد یوسف آگے اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار حسین الہٰی پیچھے ہیں، این اے 64 گجرات میں پاکستان مسلم لیگ کے چودھری سالک حسین ایک لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، آزاد امیدوار قیصرہ الہٰی 80 ہزار 946 ووٹ لے سکیں، این اے 65 گجرات میں آزاد امیدوار سید وجاہت کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری نصیر احمد عباس کی دوسری پوزیشن ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 66 وزیر آباد میں آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ آگے اور مسلم لیگ (ن) کے نثار احمد چیمہ پیچھے ہیں، این اے 67 حافظ آباد میں آزاد امیدوار انیقہ مہدی کا پہلا اور مسلم لیگ (ن) کی سائرہ افضل تارڑ کا دوسرا نمبر ہے، این اے 68 منڈی بہاؤالدین میں آزاد امیدوار امتیاز چودھری کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشاہد رضا کی دوسری پوزیشن ہے۔
این اے 72 سیالکوٹ میں آزاد امیدوار چودھری امجد علی باجوہ آگے اور مسلم لیگ (ن) کے علی زاہد پیچھے ہیں، این اے 73 سیالکوٹ میں بھی آزاد امیدوار علی اسجد ملہی پہلے اور (ن) لیگ کی امیدوار نوشین افتخار دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 74 سیالکوٹ میں آزاد امیدوار اسلم گھمن کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا شمیم احمد خان کی دوسری پوزیشن ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 75 نارووال میں آزاد امید وار دانیال عزیز آگے اور آزاد امیدوار ڈاکٹر طاہر علی جاوید پیچھے ہیں، این اے 77 گوجرانوالہ میں آزاد امیدوار راشدہ طارق کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے چودھری محمود بشیر ورک کی دوسری پوزیشن ہے۔
این اے 102 فیصل آباد میں آزاد امیدوار چنگیز احمد خان آگے اور مسلم لیگ (ن) کے چودھری عابد شیر علی پیچھے ہیں، این اے 103 فیصل آباد میں بھی آزاد امیدوار محمد علی سرفراز پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد اکرم انصاری دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 104 فیصل آباد میں آزاد امیدوار صاحبزادہ حامد رضا کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے دانیال احمد کی دوسری پوزیشن ہے۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آزاد امیدوار اسامہ حمزہ پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے خالد جاوید وڑائچ دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی آزاد امیدوار خالد نواز آگے اور (ن) لیگ کے محمد جنید انوار چودھری دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 107 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آزاد امیدوار ریاض فتیانہ کی پہلی اور (ن) لیگ کی چودھری اسد الرحمان کی دوسری پوزیشن ہے۔
این اے 109 جھنگ میں آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم آگے اور مسلم لیگ (ن) کے محمد یعقوب شیخ پیچھے ہیں، این اے 110 جھنگ میں آزاد امیدوار محمد امیر سلطان کی پہلی اور مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف معاویہ کی دوسری پوزیشن ہے، این اے 112 ننکانہ صاحب میں آزاد امیدوار اعجاز احمد شاہ پہلے اور مسلم لیگ (ن) کی شذرا منصب کھرل دوسرے نمبر پر ہیں۔
مسلم لیگ (ن) اور حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے امیدوار
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 14 مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے سردار محمد یوسف زمان پہلے جبکہ آزاد امیدوار محمد سلیم عمران دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 70 سیالکوٹ میں (ن) لیگ کے چودھری ارمغان سبحانی کی پہلی اور آزاد امیدوار حافظ حامد رضا کی دوسری پوزیشن ہے، این اے 69 منڈی بہاؤالدین میں (ن) لیگ کے ناصر اقبال بوسال آگے جبکہ آزاد امیدوار کوثر پروین پیچھے ہیں۔
این اے 71 میں (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ محمد آصف پہلے اور آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 76 نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال آگے اور آزاد امیدوار جاوید صفدر کاہلوں پیچھے ہیں، این اے 108 جھنگ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید فیصل صالح حیات کی پہلی اور آزاد امیدوار محمد محبوب سلطان کی دوسری پوزیشن ہے۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 113 شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کے احمد عتیق انور کی پہلی اور آزاد امیدوار راحت امان اللہ کی دوسری پوزیشن ہے، این اے 114 شیخوپورہ میں بھی (ن) لیگ کے رانا تنویر حسین آگے اور آزاد امیدوار ارشد محمود منڈا پیچھے ہیں۔
لاہور کے حلقہ این اے 117 سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار عبدالعلیم خان پہلے جبکہ آزاد امیدوارعلی اعجاز دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 118 میں لیگی امیدوار حمزہ شہباز آگے، آزاد امیدوار عالیہ حمزہ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
این اے 119 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز پہلے جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 120 میں بھی (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق پہلی پوزیشن پر ہیں، آزاد امیدوارعثمان حمزہ کا دوسرا نمبر ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 121 میں آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 803 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے روحیل اصغر 70 ہزار ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کو برتری حاصل ہے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 123 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف نے 63 ہزار 953 ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486 ووٹ لے سکے، این اے 124 میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا مبشر اقبال آگے، آزاد امیدوار ضمیر احمد پیچھے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 125 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک افضل کھوکھر آگے جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 126 میں بھی (ن) لیگ کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کا دوسرا نمبر ہے۔
این اے 127 سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطا تارڑ دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 128 میں آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری آگے جبکہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 129 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نعمان آگے جبکہ آزاد امیدوار میاں اظہر پیچھے ہیں، این اے 130 میں مسلم لیگ (ن) امیدوار نواز شریف پہلے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد دوسرے نمبر پر ہیں۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے امیدوار
این اے 45 ڈیرہ اسماعیل خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فتح اللہ خان آگے اور جے یو آئی کے امیدوار عبید الرحمان پیچھے ہیں، این اے 52 راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف آگے اور آزاد امیدوار راجہ طارق عزیز بھٹی پیچھے ہیں۔
ملتان کے حلقہ این اے 148 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارسید یوسف رضا گیلانی92 ہزار327ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور 73ہزار219ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 199 گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے سردار علی گوہر خان مہر 72 ہزار 867 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جے یو آئی کے مولانا عبدالقیوم 18 ہزار 501 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
خیرپور1 کے حلقے این اے 202 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ 140204 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امیدوار سید غوث علی شاہ نے 50302 ووٹ حاصل کئے۔
حلقہ این اے 225 غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار صادق علی میمن 55 ہزار 540 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے رسول بخش جاکھرو12ہزار520ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
مختلف جماعتوں کے قومی اسمبلی کے امیدوار
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 50 اٹک میں تحریک لبیک کے امیدوار حافظ محمد سعد رضوی آگے اور آزاد امیدوار ایمان طاہر پیچھے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے نتائج
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 31 گجرات میں مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چودھری شافع حسین 64 ہزار 132 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار مدثر رضا مچھیانہ 48 ہزار 311 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 152 کے اب تک موصول شدہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید آگے جبکہ آزاد امیدوار نعمان مجید پیچھے ہیں، پی پی 155 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد پہلی جبکہ آزاد امیدوار دوسری پوزیشن پر ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 153 سے مسلم لیگ (ن) کے سلمان رفیق 35232 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33 ہزار 27 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 156 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد یاسین عامر آگے جبکہ آزاد امیدوارعلی امتیاز پیچھے ہیں، پی پی 157 میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نصیر احمد پہلے اور آزاد امیدوار علی امتیاز دوسرے نمبر پر ہیں، پی پی میں (ن) لیگ کے امیدوار شہباز شریف 1176 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار یوسف علی 611 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 159 میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز پہلی جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی دوسری پوزیشن پر ہیں، پی پی 161 میں عمر سہیل بٹ آگے جبکہ آزاد امیدوار فرخ جاوید پیچھے ہیں، پی پی 162 میں (ن) لیگ کے امیدوار شہباز علی کھوکھر پہلے جبکہ آزاد امیدوار شبیر گجر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 163 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پہلے جبکہ آزاد امیدوار عظیم اللہ خان دوسرے نمبر پر ہیں، پی پی 164 میں (ن) لیگ کے امیدوار میاں شہباز شریف پہلی اور آزاد امیدوار محمد یوسف دوسری پوزیشن پر ہیں، پی پی 165 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہزاد نذیر جبکہ آزاد امیدوار احمر بھٹی دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 166 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد انس محمود کی پہلی جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود دوسری پوزیشن پر ہیں، پی پی 167 میں (ن) لیگ کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر آگے اور آزاد امیدوار عمار بشیر پیچھے ہیں، پی پی 168 میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل ایوب پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک ندیم عباس دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 169 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک خالد پرویز کھوکھر پہلے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمود الرشید دوسرے نمبر پر ہیں، پی پی 171 میں مہر محمد اشتیاق احمد آگے اور میاں محمد اسلم اقبال پیچھے ہیں۔
قصور10 پی پی 184سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد اقبال خان نے 41ہزار270ووٹ لے کر نشست حاصل کرلی جبکہ مدمقابل امیدواررانا محمد اسلم 26ہزار714 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اوکاڑہ کے حلقہ پی پی 187 سے مسلم لیگ (ن) کے افتخار حسین 45 ہزار 430 ووٹ لے کر جیت گئے، آزاد امیدوار فیاض قاسم 27 ہزار 771 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
سندھ کے صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار
قمبر شہداد کوٹ:پی ایس 17 میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی برہان خان 39540 ووٹ لے کر پہلے قمبر شہداد کوٹ :گرینڈ ڈیموکریٹو الائنس کے جاوید کھوکھر 15460 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے۔
گھوٹکی 3پی ایس20 میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارسردارمحمد بخش مہر نے 87 ہزار431ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوارمحمد اسحاق لغاری 9ہزار401 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔
خیر پور کے حلقہ پی ایس 26 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قائم علی شاہ 47ہزار234 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امام بخش 19ہزار567ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
میر پور خاص پی ایس 48 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج لے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی 67923 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جی ڈی اے کے عنایت اللہ 16231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
حیدرآباد2 کے حلقہ پی ایس 61 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق شرجیل انعام میمن 63756 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مد مقابل جے یو آئی ف کے امیدوار سعید احمد تالپور11889ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
بدین پی ایس68 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد ہالیپوٹو 57ہزار540 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے منصور علی13ہزار865ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی ایس 77 جامشورو سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ 67513 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے روشن علی 7000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جامشورو2 پی ایس 78 میں غیر حتمی و غیر سرکاری کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سکندر علی شورو 46ہزار245 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سید منیر حیدر شاہ15ہزار768 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے۔
بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار
صحبت پور 1 بلوچستان کے حلقے پی بی 15 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم کھوسہ 24ہزار936ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمددوران15ہزار405ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
سبی پی بی8 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارسرفراز چاکر ڈومکی 27ہزار126 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدواراصغر مری 18ہزار263ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
بلوچستان کے حلقہ پی بی 9 کوہلو میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے نصب اللہ مری5ہزار842 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،آزاد امیدوارگزین مری 3 ہزار325 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
کوئٹہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار میر سرفراز بگٹی 41ہزار300 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 16ہزار300ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
بلوچستان کے حلقہ پی بی40 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل 6ہزار268 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اکٹر محمد خروٹی 3 ہزار940 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار
سوات پی کے 6 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فضل حکیم خان 25330 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 7 سوات میں آزاد امیدوار امجد علی 25 ہزار 129 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، پی ٹی آئی پی کے حبیب علی شاہ 13 ہزار 917 ووٹ حاصل کر سکے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 10 سوات میں آزاد امیدوار محمد نعیم 21 ہزار 681 ووٹ ووٹ لے کر جیت گئے، پی ٹی آئی پی کے محمود خان 10 ہزار 537 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
بونیرپی کے 25 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارریاض احمد 28ہزار447 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جے یو آئی کےامیدوارمفتی فضل غفور 12ہزار702ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
بونیرپی کے 26 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارسید فخر جہان19ہزار640 ووٹ لے کر فتح سمیٹ لی جبکہ جماعت اسلامی کےامیدوارناصر علی11ہزارہزار377ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
پی کے 45 ایبٹ آباد میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارمشتاق غنی 49ہزار2ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ن کے امیدوارملک ارشد اعوان27ہزار180 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 51 صوابی میں آزاد امیدوار عبدالکریم 39 ہزار 653 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ 17 ہزار 898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
شبقدرپی کے 66 میں مکمل غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عارف احمد زئی 26ہزار80 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے ظفر علی خان19ہزار280 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 67 مہمند میں آزاد امیدوار محبوب شیر 11 ہزار 841 ووٹ لے کر جیت گئے، اے این پی کے نثار احمد 6 ہزار 691 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 68 مہمند آزاد امیدوار ڈاکٹر اسرار صافی 20 ہزار 771 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جے یو آئی کے حنیف زمان 12 ہزار 64 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
پی کے 76 پشاور میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کرجیت گئے جبکہ اے این پی کے خوشدل خان 12 ہزار 986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 87 نوشہرہ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو اپ سیٹ شکست ہو گئی، پی ٹی آئی پی کے سربراہ کو آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے 44 ہزار 762 لے کر ہرایا، پرویز خٹک صرف 18 ہزار 176 ووٹ ہی لے سکے۔
پی کے 93 ہنگو میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امید وار شاہ تراب خان31ہزار136 ووٹ لے کرمیدان مار لیا جبکہ جمعیت علما اسلام کے مولانا تحسین اللہ 16ہزار933 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔۔۔۔