کراچی: این اے 246 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید امین الحق کامیاب

Published On 10 February,2024 04:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے حلقہ این اے 246 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید امین الحق کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 246 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید امین الحق 74 ہزار 672 ووٹ لے کر جیتے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 32 ہزار 312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

دوسری جانب غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات میں 18 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی، متحدہ قومی موومنٹ کراچی سے 16 اور حیدر آباد سے 2 سیٹیں جیت چکی ہے۔