این اے 260 اور پی بی 31 سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار کامیاب

Published On 11 February,2024 01:24 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے حلقہ این اے 260 سے جمعیت علمائے اسلام کے محمد عثمان بادینی اور پی بی 31 سے مجیب الرحمان کامیاب ہو گئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان کے علاقوں چاغی، نوشکی، خاران اور واشک پر مشتمل حلقہ این اے 260 میں جے یو آئی کے امیدوار محمد عثمان بادینی 42 ہزار 670 ووٹوں کے ساتھ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار فتح محمد حسنی 35 ہزار 625 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں: جے یو آئی نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا

دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 31 وارشک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار زاہد علی 17 ہزار 58 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مجیب الرحمان محمد حسنی 16 ہزار 8 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔