کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سٹار گیٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طرح سے وہ سڑکوں پر نکلے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن لکھے ہوئے اور دیئے گئے فیصلے پڑھ کر سنا رہا ہے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ میئر کے انتخابات کی دھاندلی ایک ٹیلر تھا، سیٹوں کا بٹوارا پیپلزپارٹی نے کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی دشمن ہے، جنرل الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا کیا گیا۔