اسلام آباد: (دنیا نیوز) سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین اسلام آباد پہنچ گئے۔
مرکزی رہنما چودھری وجاہت حسین بھی ان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، پارٹی رہنماؤں نے اسلام آباد پہنچنے پر چودھری شجاعت حسین کا استقبال کیا، انتخابات میں کامیابی پر پارٹی رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کو مبارکباد دی۔
چودھری شجاعت حسین کی اسلام آباد پہنچتے ہی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی، اجلاس میں مسز فرخ خان، حسین الہٰی، امتیاز رانجھا، مصطفیٰ ملک، چودھری نعیم رضا، مونا بخاری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ اجلاس میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے لئے رابطہ کیا ہے، حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ق کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔