لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی عدالت نے بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور کی مقامی عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری بھرتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر کی ضمانت منظور کر لی۔
دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمد خان بھٹی کو کیس سے ڈسچارج کیا، پرویزالہٰی کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے پرنسپل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن ہوا۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔