کراچی: (دنیانیوز) سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیےمراد علی شاہ سب سے مضبوط امیدوار بن کرسامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر مراد علی شاہ تیسری بارسندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں گے، وزیراعلیٰ کی دوڑ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر سہیل انور سیال بھی نئی کابینہ کا حصہ ہو سکتے ہیں جبکہ گزشتہ کابینہ کے کئی ارکان نئی کابینہ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
سندھ سے پیپلزپارٹی صوبائی اسمبلی کی 84 نشستوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن پرہے ، متحدہ قومی موومنٹ بھی سندھ اسمبلی کی 28 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ، قومی حکومت بننے کی صورت میں متحدہ قومی موومنٹ بھی سندھ حکومت کا حصہ بن سکتی ہے ۔