سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ندیم اختر ریٹائر

Published On 15 February,2024 12:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ندیم اختر ریٹائرڈ ہوگئے، جسٹس ندیم اختر 2012 سے سندھ ہائی کورٹ میں جج کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

جسٹس ندیم اختر کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 32 رہ گئی ہے، 8 برس سے ہائیکورٹ میں 8 ججوں کی آسامیاں خالی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں 6 ججز ایڈیشنل جج کے طور پر کام کررہے ہیں۔