سندھ ہائیکورٹ کا شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Published On 29 January,2024 05:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

بیرسٹر خواجہ نوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ای سی ایل میں نام شامل کیا تھا، شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم ہیں، انہیں مختلف اوقات میں بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔

سابق وزیراعظم کے وکیل نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ کئی سال سے ہر پیشی پرعدالت میں پیش ہوتے ہیں، ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔