قائم مقام چیف جسٹس عقیل عباسی باضابطہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

Published On 14 December,2023 08:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قائم مقام چیف جسٹس عقیل عباسی باضابطہ طور پر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہو گئے۔

وزارت قانون نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس عقیل عباسی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔