دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق

Published On 13 December,2023 06:49 am

کنڈیارو: (دنیا نیوز) کنڈیارو میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ سندھ کے علاقے کنڈرو میں پیش آیا جہاں رند اور میتلا برادری کے گروپوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے تصادم میں بدل گیا۔

دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 40 سالہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی، مرنے والی خاتون کی شناخت رانی میتلو کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دی۔