گولیمار: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں ہونے والے تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فریقین میں تصادم کے دوران پتھروں اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال ہوا جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جھگڑے کے نتیجے میں فائرنگ بھی کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا ذاتی تنازع کے باعث پیش آیا، ایک گروپ کے افراد پولیس افسر کے رشتہ دار ہیں، علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔