کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

Published On 13 December,2023 06:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں 3 مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، گرفتار ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، فرار ہونے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔