حیدرآباد: (دنیا نیوز) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کے دوران متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ ہٹری کی حدود چانگ گوٹھ میں کیا گیا جس میں میں پولیس، سی آئی اے اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کے دوران مزاحمت پر 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ایس ایس پی حیدر آباد امجد شیخ نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔