لاڑکانہ : مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 13 December,2023 09:44 am

لاڑکانہ : (دنیانیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے ۔

ایس ایس پی سید عبدالرحیم شیرازی کے  مطابق مبینہ پولیس مقابلے دڑی، حیدری اور تعلقہ کے علاقوں میں ہوئے، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شعیب تنیو، محسن اور عجب انڑ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ 

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکو متحرک جرائم پیشہ اورپولیس کو سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، زخمی ڈاکوؤں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ڈاکوؤں کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔