پی پی پی سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس: ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے

Published On 14 December,2023 07:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سربراہی میں سندھ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔

سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے، سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے عوامی مسائل کے حل میں ان کی اہلیت سے متعلق سوالات کئے گئے۔

سندھ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے عوام سے رابطے اور حلقے میں متحرک کردار کا بھی جائزہ لیا گیا، پی پی پی سندھ پارلیمانی بورڈ نے بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ساؤتھ، ایسٹ اور کورنگی کے تین اضلاع کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے۔

اجلاس میں شازیہ مری، نثار کھوڑو، مراد علی شاہ، وقارمہدی، ناصر شاہ، عاجز دھامراہ، سعید غنی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔