پیپلز پارٹی نے ملیر سے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی

Published On 13 December,2023 11:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ضلع ملیر سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر جاوید ارسلہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ن لیگ کے سابق ٹکٹ ہولڈر جاوید ارسلہ خان نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔

آصف علی زرداری سے تاجر برادری کے افراد نے بھی ملاقات کی، محمد ابراہیم، مکھی حسین، بیرسٹر عمران مٹھانی اور حماد پونا والا بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے سابق رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی، معاذ شیخ، توقیر احمد اور ثوبیہ عامر نے بھی ملاقات کی، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی و کاروباری افراد کو خوش آمدید کہا۔