عدلیہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی میں ملوث عناصر کو سزا دیکر داغ دھوئے: بلاول بھٹو

Published On 12 December,2023 08:49 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عدلیہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی میں ملوث عناصر کو سزا دیکر داغ دھوئے۔

 بلاول بھٹو نے گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جیالوں کا شکرگزارہوں، پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، آج پنجاب کے پہلے ورکرز کنونشن سے خطاب کررہا ہوں، بارہ سال پہلے آصف زرداری نے شہید بھٹو کا ریفرنس بھیجا تھا، بارہ سال بعد سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عدلیہ کو تاریخ کو درست کرنے کا موقع ملا ہے، عدالت اپنے ہاتھوں سے خود یہ داغ دھوئے، انشا اللہ عدالت انصاف کرے گی، عوام نے فیصلہ کردیا اب عدالتی فیصلے کا انتظار ہے، عدالت فیصلہ سنا دے کہ ان سے جرم ہوا، عدالت اپنے ریکارڈ کو درست کرے۔

بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کا حل بھٹو کے نظریئے، منشور میں ہے، آپ کے پاس بہت سے سیاست دان آئیں گے، سیاست دان ایک دوسرے کو گالی اور اپنے لئے ووٹ مانگیں گے، پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے، پرانے سیاست دانوں سے ہمارا مقابلہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار بھٹو ریفرنس: بلاول کی کیس کی براہ راست نشریات کی اپیل

چیئرمین پی پی نے کہا کہ گوجرانوالہ کے لوگوں کو پیغام پہنچائیں بلاول بیٹا بن کرخدمت کرے گا، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کو دوگنا کروں گا، ہم سیلاب متاثرین کے لئے بیس لاکھ گھر بنا رہے ہیں، وعدہ کرتا ہوں بھٹو کی طرح پانچ مرلہ سکیم جیسا منصوبہ پنجاب کے لوگوں کے لئے شروع کروں گا، پنجاب کی تمام کچی آبادیوں میں رہنے والوں کومالکانہ حقوق دلوائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں بے نظیرمزدور کارڈ ملے گا، مزدور کے بچوں کو مفت تعلیم اورعلاج کی سہولیات دلوائیں گے، پیپلزپارٹی کا ہمیشہ فلسفہ رہا کسان خوشحال ہوگا توملک خوشحال ہوگا، ہم اشرافیہ کی سبسڈی کو بند اور مزدوروں کوریلیف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں صاحب سلیکشن نہیں، الیکشن جیت کر آؤ: بلاول بھٹو کا چیلنج

چیئرمین پی پی نے کہا کہ آپ پرانے سیاست دانوں کو 8 فروری کو غلط ثابت کریں گے، 8 فروری کو آپ اپنی مرضی سے ووٹ دیں گے، آج کل ایک سوال کیا جاتا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے یا نہیں؟ اگر (ن) لیگ کے دوستوں پر فیصلہ چھوڑتے تو 8 فروری کو الیکشن نہ ہوتا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا پتھر پر لکھا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، آپ نے 8 فروری کو ایسا سرپرائز دینا ہے کہ رائے ونڈ کو ہمیشہ یاد رہے، آپ نے تین بار خود، چوتھی بار ریموٹ کنٹرول کے ذریعے حکومت چلائی اب پانچویں بارحکومت چاہتے ہیں، آپ اس شخص سے سوال پوچھیں جو چوتھی بار بھی ناکام رہا، اب 5 ویں بار وزیراعظم بن کر کون سا تیر مارے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 والی سیاست نہیں آتی: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ گھڑی چور پہلے سب کو چور، چور کہہ رہا تھا، ایک نے اپنے آپ کو جیل سے نکالنا، دوسرے نے خود کو جیل سے بچانا ہے، مجھے جیل کی فکر نہیں ہے، آئیں دما دم مست قلندر کرکے میدان میں نکلیں، جیت جیالوں، تیر کی ہوگی۔