کراچی کے 3 اضلاع کے پارٹی ٹکٹ کے درخواست گزار بلاول ہاؤس طلب

Published On 13 December,2023 08:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے کراچی کے 3 اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹ کے درخواست گزاروں کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی نے جمعرات کو کراچی کے ضلع جنوبی، شرقی اور کورنگی کے درخواست گزاروں کو طلب کیا ہے، ضلع کورنگی کیلئے درخواست گزاروں کو 12 بجے بلاول ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلع جنوبی کیلئے درخواست گزاروں کو 2 بجے بلاول ہاؤس پہنچنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ضلع شرقی کے درخواست گزاروں کو سہ پہر 3 بجے بلاول ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی، پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ میں سعیدغنی، عبدالقادر پٹیل، مراد علی شاہ بھی شامل ہیں۔

کورنگی، جنوبی اور شرقی اضلاع کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد پارلیمانی بورڈ حتمی فیصلہ کرے گا، انتخابات کا شیڈول آتے ہی پیپلزپارٹی امیدواروں کا اعلان کرے گی۔