اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ عام انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔
الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دے رہے ہیں، ریٹرننگ افسران کو انتخابی عمل، انتخابی قوانین اور دیگر انتظامی امور پر ٹریننگ دی جائے گی۔
142 ڈی آر اوز کو چاروں صوبائی ہیڈ کواٹزر میں 16 دسمبر کو ایک روزہ ٹریننگ دی جائے گی، پنجاب کے 40، خیبرپختونخوا کے 36، بلوچستان کے 36 اور سندھ کے 30 ڈی آر اوز شامل ہوں گے۔
ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل لیول پر انتخابی ٹریننگ دی جارہی ہے، ریٹرنگ افسران کی ٹریننگ 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 441، خیبرپختونخوا 160، سندھ کے 191 اور بلوچستان کے 67 آراوز ٹریننگ میں شریک ہیں جبکہ ملک بھر کے تمام حلقوں پر تعینات 859 ریٹرننگ افسران کو انتخابات کے عمل کی تربیت دی جارہی ہے۔