نوشہرہ: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ قانون و آئین کی بالادستی کے بغیر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم نہیں ہوسکتے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے، امن کے قیام کے لئے پاک فوج جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے، ہمارے جوان دہشت گردی کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، ان کی ناقابل فراموش لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے، ہم اداروں کے ساتھ ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اداروں کے درمیان خوشگوار تعلقات مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں، وکلاء برادری نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کی جنگ لڑی، بروقت، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کے بحرانوں کا واحد حل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات شفاف، غیرجانبدارانہ اور آزادانہ ہوں گے اس بات کا ہم کو یقین ہے، وزیراعلیٰ بنکر خیبرپختونخوا کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا، قوم ہمارا ساتھ دے۔