کراچی: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں کی، ہم ایسے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔
محمودمولوی نے کہا کہ کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ قبل ازوقت ہے، اس وقت غیر یقینی صورتحال اور ہنگامہ آرائی شہر کراچی کے مفاد میں نہیں ہوگی۔