کراچی: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) صوبہ سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آ کر خواتین کو باعزت روزگار فراہم کریں گے۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمود مولوی نے کہا کہ آج بڑی تعداد میں خواتین ہمارے ساتھ شامل ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی دی جائے گی، اپنے ورکرز کیلئے میڈیکل کی سہولت شروع کریں گے، طلبا کو سکالرشپ دی جائے گی۔
محمود مولوی کا مزید کہنا تھا کہ 8 تاریخ کو الیکشن میں آپ نے ہمت کرنی ہے، 7 جنوری کو ہم نشتر پارک میں جلسہ کریں گے، جلسے میں جہانگیر ترین سمیت پارٹی کے دیگر قائدین شریک ہوں گے۔