لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس ملتوی ہو گیا۔
موجودہ ملکی صورتحال اور حکومت سازی کے معاملات پر غور کیلئے اجلاس آج شام طلب کیا گیا تھا۔
دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس اب کل ہو گا، سیاسی رابطوں کے بعد ہونے والی پیشرفت پر غور کیا جائے گا۔