سروسز ہسپتال کی نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کو 10 روز میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

Published On 16 February,2024 09:22 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کو 10 روز کے اندر مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حکم دیا کہ نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، سٹیٹ آف آرٹ لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر سے ہسپتال کو ریونیو بھی ملے گا۔

محسن نقوی نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں، وزیراعلیٰ نے پرنسپل سمز کو ہدایت کی کہ منصوبے کی دن رات مانٹیرنگ کریں اوراپنی نگرانی میں اسے مکمل کروائیں۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، اظفر علی ناصر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر لاہور، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔