پشاور: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواجسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں پولیس پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، خیبرپختونخوا پولیس نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں۔
حکومت اورعوام پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ نے ان حملوں میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔