اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت آئی ٹی کی ڈیجیٹل انفارمیشن منصوبے کیلئے سمری منظور کرلی گئی، منصوبے کیلئے 10 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزارت پٹرولیم کی سوئی ڈویلپمنٹ کیلئے دوبارہ گرانٹ کی سمری بھی منظور کر لی گئی، وزارت میری ٹائم کی فشری کیلئے کوالٹی سرٹیفکیٹس کی سمری بھی منظور کر لی گئی، کسان پیکیج کی فارم میکنزم سکیم کی توسیع کی سمری بھی منظوری کرلی۔
ربیع سیزن میں یوریا کی ضرورت پورا کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی، یونائیڈ انرجی پاکستان سے گیس ایس ایس جی سی ایل کو دینے کی سمری بھی منظورکر لی۔