پاک افغان سرحد پر نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: دفتر خارجہ

Published On 17 February,2024 02:05 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے حوالے سے من گھڑت دعوے اس کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان فریق کو چاہیے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو دور کرے، پاک افغان سرحد کے حوالے سے من گھڑت دعوے اس جغرافیہ اور تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے ہونے والے اعلانات سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش افسوسناک ہے، پاکستان قواعد کے مطابق پاک افغان سرحد پر نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔