لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کی جانب سے مرکزی مجلس شوریٰ کا پی ٹی آئی قیادت سے رابطے اور ملاقات کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی ہنگامی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں جماعت اسلامی قیادت کی پی ٹی آئی وفد سے اسلام آباد ملاقات بارے نائب امیر لیاقت بلوچ نے تفصیلی رپورٹ پیش کر دی۔
قیصر شریف کے مطابق مرکزی مجلس شوری نے پی ٹی آئی قیادت سے رابطے اور ملاقات کا خیر مقدم کیا، اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی تھی، دونوں پارٹیوں نے دھاندلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نتائج میں تبدیلی اور جمہوریت پر ڈاکہ زنی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کے باہمی رابطے جاری رہیں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اتوار کو سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔