اسلام آباد: (دنیانیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ کمشنر راولپنڈی کے معاملہ پراعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے، الیکشن کمیشن بھی اس معاملہ پر کارروائی کر رہا ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، کمشنر راولپنڈی کے معاملہ پراعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی اور الیکشن کمیشن بھی اس معاملہ پر کارروائی کر رہا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہئے، قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہئے، آئین اور قانون کے تحت جیسے ہی الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی لسٹ جاری کرے گا، وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔