اسلام آباد: (دنیا نیوز) عام انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ثابت ہوئے۔
عام انتخابات میں ہر کاسٹ کئے گئے ووٹ پر اوسطاً 2 ہزار 522 روپے خرچ ہوئے، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے انتخابی مہم پر 5 سو ارب سے زائد خرچ کئے، عام انتخابات پر اخراجات کا مجموعی تخمینہ 52 ارب 65 کروڑ 91 لاکھ روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات میں 6 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار 212 پاکستانیوں نے حق رائے دہی استعمال کیا، قومی اسمبلی کے 5 ہزار 254 امیدواروں کو فی کس ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت تھی، صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں نے 51 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابی انتظامات پر بھی اربوں روپے خرچ ہوئے، ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی، 459 خواتین نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ایک کروڑ 37 لاکھ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔