لاہور: (دنیا نیوز) سراج الحق نے کہا کہ 2024ء کا الیکشن 2018ء کا فیزٹو تھا، جو حکومت بنی چل نہیں سکے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ سیاست پر مفاد پرستوں اور وڈیروں کا قبضہ ہے، سیاست ٹھیک نہ ہوئی تو ریاست بھی ٹھیک نہیں ہوسکتی، انتخابات میں قومی خزانے کا 50 ارب ضائع کیا گیا، نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی سے مزید انتشار پھیلے گا، قوم کے آئندہ پانچ سال بھی ضائع کردیئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام کی امیدیں بکھر گئیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، دھاندلی پر خاموش نہیں رہیں گے، دھاندلی بے نقاب کرنے کے لئے آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے۔