اوکاڑہ: کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین زخمی

Published On 20 February,2024 04:43 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ اوکاڑہ کے علاقے جوڑے روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کیری ڈبہ آگے جانے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔