اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کسی بھی جماعت کو اکثریت نہیں ملی۔
حافظ حمد اللہ نے کہاکہ 2024ء کا الیکشن2018 کے مقابلے میں شرمناک تھا، 8 فروری کوالیکشن میں دھاندلی اور بے قاعدگیاں ہوئیں، جو بڑی جماعتیں ہیں وہ خود ناراض ہیں، پورے بلوچستان میں سیٹوں کی منڈی لگی ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مفاد میں ہے کہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کاخاتمہ ہو، متنازعہ مینڈیٹ پر استحکام کیسے لایا جا سکتا ہے؟ سیاسی استحکام نہ ہو تو معاشی استحکام کیسے لایا جا سکتاہے؟