کراچی: (دنیا نیوز) جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا وہ ایک ریاستی دہشتگردی ہے۔
جی ڈی اے کے جنرل سکیرٹری ڈاکٹر صفدر عباسی نے کراچی پریس کلب کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہنوں اور بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، جے یوآئی کے قافلے پر حملہ کیا گیا، ہم نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے منگل کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 27 تاریخ کو پورے سندھ میں بھرپور احتجاج ہوگا۔