اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے قوم پوچھ رہی ہے پی ٹی آئی معاہدے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ الیکشن خیبر پختونخوا میں ہارے ہیں اور چیخیں سندھ میں سنائی دے رہی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو جس طرح خیبرپختونخوا کے عوام نے رجیکٹ کیا اس پر احتجاج کیوں نہیں کیا، آپ نے خیبر پختونخوا کے عوام کو کتنی قیمت پر بیچا ہے؟