پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ نہیں بلکہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی رپورٹ کا انتظار ہے، الیکشن جس طرح ہوئے سب کو پتا ہے، الیکشن مینیج کیا گیا، اگر حکومت بنی تو بیساکھیوں کے ساتھ بہت کم عرصہ چل سکتی ہے۔
ترجمان جے یو آئی ف نے کہا کہ تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فائدہ دیا گیا، جے یو آئی کے اصل نتائج سامنے آجائیں تو ہم اکیلے بلوچستان میں حکومت بنا سکتے ہیں۔