وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب کل ہوگا، مراد علی شاہ اور علی خورشیدی کے کاغذات جمع

Published On 25 February,2024 03:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے قائد ایوان وزیر اعلیٰ کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب کل ہوگا، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج شام چھ بجے تک ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے، پیپلزپارٹی ارکان غلام قادرچانڈیو، صالح شاہ اور نعیم کھرل نے مرادعلی شاہ کے کاغذات جمع کرائے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کیلئے ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔