امید ہے نو منتخب سپیکر سندھ اسمبلی ایوان کو ساتھ لے کر چلیں گے: راجا پرویز اشرف

Published On 25 February,2024 03:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اویس قادر شاہ کو سندھ اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اویس قادر شاہ کا بطور سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونا ان پر نو منتخب اراکین اور پارٹی قیادت کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اویس قادر شاہ ایک باصلاحیت اور متحرک سیاستدان ہیں اور ایوان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

راجا پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اویس قادر شاہ کی سربراہی میں سندھ اسمبلی صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔