اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما عامر مغل کی درخواست ضمانت کنفرم کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے 9 مئی واقعات کے خلاف عامر مغل کی تینوں درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکیل صفائی نے دیگر دو مقدمات میں بھی ضمانت توثیق کی استدعا کی۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ عامر مغل پر دیگر دو مشہور زمانہ مقدمات ہیں، وکیل سردار مصروف نے کہا کہ جمشید مغل شریک ملزم ہیں، ان کی ضمانت کنفرم کر دی گئی ہے جس پر جج نے کہا کہ پولیس کو جمشید مغل درکار نہیں تھے، عامر مغل کی گرفتاری درکار تھی، تفتیش کے لیے تفتیشی افسر کو بھیجوا دیا جاتا ہے۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی دیگر دو درخواست ضمانتوں پر سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔