پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب

Published On 27 February,2024 05:15 pm

ملتان: (دنیا نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملتان میں پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیتی مشق 15 جنوری سے 26 فروری تک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیلئے منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں روایتی کے ساتھ ساتھ ذیلی روایتی آپریشنز شامل تھے، کور کمانڈر ملتان نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمان خصوصی نے تربیت کے حاصل کردہ معیارات پر اطمینان کا اظہار کیا۔