خان پور: مسافر بس کھائی میں جاگری، 10 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Published On 27 February,2024 05:28 pm

ہری پور: (دنیا نیوز) تحصیل خانپور کے علاقے سربروٹ میں مسافر بس ترناوہ کھوئی بگراں کے مقام پر کھائی میں گر گئی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ہلی سے راولپنڈی جارہی تھی، بس میں بچوں اور خواتین سمیت 45 سے 50 مسافر سوار تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاٸے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کے لیے جانے والی جیپ بھی حادثہ کا شکار ہو گٸی، حادثہ ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔