اوکاڑہ: دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

Published On 26 February,2024 06:22 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ شیر گڑھ روڈ پر 29 ون اے ایل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 20 سالہ عامر اور 21 سالہ عاظمہ بی بی کے نام سے ہوئی،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔