رائے ونڈ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ لاہور رائیونڈ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل رکشہ کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ، پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔