احمد پور شرقیہ: ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بہنیں جاں بحق

Published On 31 January,2024 06:16 pm

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بہنیں جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ احمد پور شرقیہ میں پل صدیق آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 بہنیں موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بہنوں کی شناخت 36 سالہ روبینہ اور 33 سالہ روزینہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ 5 سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔